میگرین کے درد کی تکلیف اور علاج
میگرین کے درد کی تکلیف کو اس میں مبتلاءافراد ہی سمجھ سکتے ہیں۔ اس کی شدت انسان کو بے حال کردیتی ہے۔
لیکن اگر آپ اس موذی درد سے کسی طور پر نجات نہیں حاصل کرپارہے تو کچھ آسان تدابیر اختیار کیجئے اور اس بلا سے نجات چاہے۔ اگر آپ اپنی غذا میں چکنائی کا استعمال بہت کم کردیں تو میگرین بھی بہت کم ہوجائے گا۔ ہیڈیک سنٹر آف اٹلانٹکے مطابق اگر آپ کی روزانہ کی خوراک کے محض 15فیصد کیلوریز چکنائی سے حاصل ہوں تو میگرین میں 40فیصد تک کمی ہوجاتی ہے اور اس کی شدت بھی کم ہوتی ہے۔ اسی طرح وٹامن B2 کا روزانہ 400 ملی گرام استعمال میگرین کو 50فیصد کم کردیتا ہے اور فیور فیوبوٹی اور میلاٹونن کا استعمال بھی 50 فیصد کم کرتا ہے۔ اسپرین اور کیفین کا استعمال بھی میگرین میں واضح کمی کرتا ہے۔ ٹرپٹان پر مشتمل ادویات بھی میگرین میں نمایاں کمی کرتی ہیں۔ عام درد میں کمی کرنے والی ادویات کا کم از کم استعمال کریں۔ آکوپنکچر کے طریقہ علاج کو بھی میگزین میں کمی کیلئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ جبکہ مینگنیزیم سپلیمنٹ اور ہومیوپیتھک طریقہ علاج کو میگرین کیلئے فائدہ مند
نہیں پایا گیا
Headache |